اولاد نہ ہونے پر شبانہ کو اسکی دو ست نے کراچی بلایا ،دیور کی مدد سے بچہ اغوا کرلیا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پو لیس ملزموں تک پہنچی ، بچہ والد ین کے حوالے
گجرات(سٹی رپورٹر )چند روز قبل کراچی کے ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ گجرات پولیس نے بازیاب کروا لیا ،اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ یکم جولائی کو عباسی شہید ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ناظم آباد میں درج ہوا۔ ملزموں کی گرفتاری اور شناخت کیلئے وقوعہ کی CCTVفوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ایس آئی تنویر بھٹی کو اطلاع ملی کہ قاضی چک کی شبانہ آرزو زوجہ حافظ عبدالرشید کے ہاں اولاد نہ تھی ، اس کے پاس اب نومولود بچہ ہے ۔ایس ایچ او نے لیڈیز پولیس اور دیگر اہلکاروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دے کر خاتون اسکے شوہر حافظ عبد الرشید اور عائشہ رشید کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیااور کراچی پولیس سے واردات کی مزید فوٹیج منگوائیں جو گرفتار ہونے والے ملزموں سے میچ کر گئیں ۔ ملزموں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شادی کے کافی سال بعد اولاد نہ ہوئی جس پر شبانہ آرزو کی کراچی میں رہنے والی دوست نے اُسے پاس بلایا اور بچہ دلانے کا کہا جس کے بعد وہ کراچی چلی گئی جہاں پر اُسکی دوست کا دیور انہیں عباسی شہید ہسپتال لے گیا اوروارڈ میں موجود نومولود بچے کو اٹھا کر فرار ہو گئے اور بعد ازاں بچے کو لے کر واپس گجرات آگئے ۔ بچے کو والد ین کے حوالے کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments