گوجرانوالہ ریجن میں 17 ہزار 120 اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج، مکمل تفصیلات جان لیں

110 سے زائد دہشتگردی ،50سے زائد سر کی قیمت والے اشتہاری شامل ،610ملزم بیرون ممالک روپوش ،تعداد 26ہزار سے زائد تھی، ہزاروں کی تعداد میں ملزموں کو جیل بھیجا گیا : پولیس حکام
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )ریجن بھر میں 17 ہزار 120 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی جن میں 110سے زائد دہشتگردی ،50 سے زائد ہیڈ منی کے اشتہاری شامل ہیں جبکہ 610خطرناک اشتہاری بیرون ممالک روپوش ہیں ۔ ریجن گوجرانوالہ میں 17 ہزار 120 اشتہاری ملزم پولیس کی گرفت سے دور ہیں جن میں 110 سے زائد اشتہاری دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ 175خطرناک ملزم قتل اقدام قتل ، ڈکیتی ، دوران ڈکیتی قتل ، دہشتگردی ، راہزنی اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت مقدمات میں مطلوب ہیں ،اسی طرح کروڑوں روپے سر کی قیمت والے 50 سے زائد خطرناک اشتہاری بھی روپوش ہیں جبکہ 610 ملزم بیرون ملک بیٹھ کر جرم کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ۔ خطرناک اشتہاری بیرون ملک بیٹھ کر گوجرانوالہ میں قتل و غارت کرواتے اور بھتہ وصول کرتے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے ،گزشتہ سال اشتہاریوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد تھی جبکہ اب 17 ہزار کے قریب رہ چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں