ڈسکہ (نامہ نگار)رچنا یونیورسٹی جوڑاسیان سے میترانوالی روڈ 10سال سے خستہ حالی کا شکار،راہگیروں اور طالبات کو شدید دشواری کا سامنا ،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ میترانوالی سے رچنا یونیورسٹی جوڑا سیان کو جانیوالا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سٹرک پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار کم ہوتی ہے اورخستہ حال سٹرک کے باعث آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوتی ہیں،جوڑا سیان کو جانیوالے طلبا اور طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ، حکومتی نمائندوں کو کئی باریاددہانی کرانے کے باوجود سٹرک کو تعمیر نہیں کرایا گیا ۔ اہل علاقہ اور یونیورسٹی کی طالبات نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی سٹرک کو جلد از جلد تعمیرکر ایا جائے تاکہ یونیورسٹی جانیوالے طلبا اور طالبات سمیت راہگیر بھی کسی پریشانی کا سامنا کئے بغیر تھوڑے وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments