احمد نگر چٹھہ:جائید اد کا تنازع ، بھا ئی کا گھر مسمار ، خواتین پر تشدد، مزید جان لیں

ملزم لاکھوں کا سامان ، رقم ، زیورات بھی لے گئے ،مکان پر تالا ، متاثرین در بدر
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ )مکان کا تنازع پر بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھائی کے گھر گھس کر اہل خانہ بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ، خواتین کے بازو توڑ دئیے ، مکان مسمار کرکے لاکھوں روپے کا سامان ، رقم ، زیورات بھی لے گئے ، خوف کے با عث متاثرہ خاندان نے علاقہ چھوڑ دیا۔ نواحی علاقہ کالے والہ کے رہائشی مشتاق چیمہ نے بتایا کہ بھائی سے مکان کے سلسلہ میں تناز ع چل رہا تھا ، بعد ازاں صلح ہو گئی چند روز قبل رات کے وقت ریاض چیمہ، فیاض،عاطف ریا ض،عمیر ،اسامہ ندیم گھمن اور چند نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کر دیااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مجھے ، بیوی اور دو بیٹوں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دئیے جسکے نتیجہ میں میری بیٹی کا بازو ٹوٹ گیا ، ہمارے ہسپتال جانے پر گھر کا تمام قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت 30لاکھ روپے بنتی ہے اور جاتے ہوئے مکان کو بھی مسمار کر دیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کرلی مگر چوری شدہ سامان برآمد نہیں کیا گیا ، الٹا ملزموں نے پولیس کی مدد سے گھر کو تالا لگو ا دیا ۔متا ثرہ خاندان نے وزیراعلی عثمان بزدار اور آئی جی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایس ایچ او احمد نگر رانا طا رق محمود نے بتایا دو بھائیوں کا تنازع چل رہا ہے ،مقدمہ میں ملوث افراد نے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے اور چند افراد کو جوڈیشل کردیا گیا ،میرٹ پر تفتیش کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں