شرعی سزاؤں کے عملی نفاذ سے جنسی جرائم کا سد باب ممکن ہے ،شاہ عبد الحق

جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا
کراچی (این این آئی) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیاملک میں شرعی سزاؤں کے عملی نفاذ سے جنسی درندگی و دیگر جرائم کا سد باب ممکن ہے ۔جنسی زیادتی کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کر کے مجرمین کو سر عام نشان عبرت بنایا جائے تاکہ سزا کے خوف سے کسی کو اس جرم کے ارتکاب کی جرات نہ ہو سکے ۔ انہوں نے بچوں کے جنسی بدسلوکی سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں دینی تعلیمات کو فوقیت دی جاتی تو ہمارا معاشرہ انتہائی اخلاقی پستی کا شکار نہ ہوتا ۔ فحش مواد کو تعلیم کا حصہ بنانے سے بچوں کے نا پختہ ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں