تعلیمی اداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تعاون کریں گے :وقاص علی اس مرتبہ بھی گوجرانوالہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں:سجاد مسعود چشتی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادروں نے گورنمنٹ کا بہت سارا بوجھ اپنے کندھو ں پر اٹھایا ہوا ہے اور ہم پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہر سطح پر تعلیمی اداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل فیس کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد از جلد رپورٹ پیش کرے گی اور میرٹ کے مطابق کام کیے جائیں گے ۔اس موقع پر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نسل نوح کی کردا ر سازی ، جذبہ حب الوطنی اور اعلیٰ کردار بنانے میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے خصوصی کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح 2019 میں بھی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments