نہری پانی کی چوری: اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل,روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہو گی

ٹاسک فورس میں محکمہ انہار کے ایس ڈی اواور پولیس کے ایس ایچ او ز بھی شامل ،پانی چوری میں ملوث افراد کے ذمہ تاوان کی ریکوری ،زیر التوا کیسز پر مقدمات کا اندراج اور قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پٹرولنگ بڑھا نے کی ہدایت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلع بھر میں نہری پانی کی چوری روک تھام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ،ٹاسک فورس اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کام کریگی،ٹاسک فورس مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گی ، ٹاسک فورس میں متعلقہ تحصیل کے محکمہ انہار کے ایس ڈی اواور محکمہ پولیس کے ایس ایچ او ز بھی شامل ہونگے ۔ ضلع گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی کارکردگی کے جائزہ کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی عثمان سکندر، وزیرآباد وقار حسین )،ایس ایچ او (عارف خان،محمد یعقوب،محمد طاہر )،محکمہ انہا رکے ایکسیئن ،ایس ڈی اوزاور ریونیو افسر شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی سربراہی میں ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں اور پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیزکریں ۔ پانی چوری میں ملوث افراد کے ذمہ تاوان کی ریکوری ،زیر التوا کیسز پر مقدمات کا اندراج اور پانی چوری میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پٹرولنگ مزید بڑھائی جائے ۔انہوں نے محکمانہ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں