ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہیلتھ سنٹروں سے کتا، سانپ، نیولا،چمگادڑ، بلی، گھوڑا، چھپکلی کے کاٹنے پر دی جانے والی ویکسین ختم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
حافظ آباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ، تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہیلتھ سنٹروں سے کتا، سانپ، نیولا،چمگادڑ، بلی، گھوڑا، چھپکلی کے کاٹنے پر دی جانے والی ویکسین ختم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، متاثرین کو علاج معالجہ کے لیے مہنگے داموں ویکسین بازار سے خریدنا پڑتی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر مذکورہ ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین پورے پنجاب میں سرکاری سطح پر ختم ہو چکی ہے ،اس لئے حافظ آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں
Load/Hide Comments