لاہور: (ویب ڈیسک) عام طور دنیا بھر میں پیزے کے کافی لوگ دلداہ ہیں تاہم پاکستان میں ایسی خبر آ گئی ہے جس پر یقین مشکل ہو جائے گا ملتان میں مینگو فیسٹیول کے دوران آم کا پیزا بنا دیا گیا۔
ملتان میں ہونے والی مینگو کانفرنس کا آغاز صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کیا۔ اس فیسٹیول میں ملتان کے پچاس سے زائد اقسام کے آم لائے گئے تھے اس نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی۔
زرعی یونیورسٹی کی جانب سے آم سے تیار کردہ اشیاء کی نمائش کی گئی جس کو دیکھنے کے لیے طالعبلموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے رُخ کیا اس تین روزہ نمائش کی سب سے بڑی خبر یہ تھی یہاں مینگو پیزا بھی رکھا گیا اور اس کی آئس کریم اور مختلف اقسام کی چٹنیاں بھی رکھی گئیں۔ خصوصی طور پر طلبہ آم کے رنگ برنگی قسمیں دیکھ کر کافی محظوظ ہوئے۔
Load/Hide Comments