مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عدلیہ اور قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے کل لیگی جلسہ ناکام ہوگا،قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرمنہ توڑجواب دینگے : مظاہرین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت اور قومی اداروں کے خلاف بیان بازی پرمسلم لیگ ن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کی ،احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پی ٹی آئی کی ایم پی اے شاہین رضا نے کی ،جناح سٹیڈیم سیالکوٹ رو ڈ پر احتجاجی مظاہرہ کے دوران تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے عہدیداروں چودھری عمر وکی مہر ،ملک ندیم اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عدلیہ اور قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ،کل مسلم لیگ ن کا گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ ناکام ہوگا اور اگر لیگی رہنمائوں نے جلسہ میں پی ٹی آئی کی قیادت یا قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کی تو منہ توڑ جواب دینگے ۔
Load/Hide Comments