حکومت گوجرانوالہ کی حالت بدلنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے :چیئرمین پی ایچ اے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا منصوبہ شہریوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا تحفہ ہے ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ،نئے تعمیر ہونے والے ٹیچنگ ہسپتال میں ایکسرے ، سی ٹی سکین، بلڈ ٹیسٹ، گائنی، سرجری ، آرتھوپیڈک، نیورو سر جری، سائیکاٹری اور آئی شعبوں پر مشتمل او پی ڈی نے کام شروع کر دیا ہے ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ 7لاکھ مالیت کے صحت کارڈ سے غریب عوام کو بہترین اور جدید طبی سہولیات تک رسائی دی جا رہی ہے ۔ ن لیگ نے صحت ، تعلیم، انفراسٹرکچر سمیت ہر شعبے میں گوجرانوالہ کے ساتھ سخت زیادتی کی،موجودہ حکومت گوجرانوالہ کی حالت بدلنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments