دیہاتی علاقوں میں محکمہ تعلیم سکولوں کومتبادل مقامات پرمنتقل ،محکمہ صحت طبی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے فلڈ میڈیکل کیمپ کے قیام ،ہسپتالوں میں جانوروں کے کاٹنے کی ویکسین وغیرہ پوری کرنے کے انتظامات کر یگا،مراسلہ جاری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے درجنوں دیہاتوں میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام محکمہ جات کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ، ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت ،تعلیم،واپڈا ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ،ماحولیات اور دیگر محکمہ جات اور بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس پر سرکاری محکموں نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے ، حکومتی ہدایت کے مطابق جن دیہاتی علاقوں میں تعلیمی ادارے موجود ہیں وہاں محکمہ تعلیم سکولوں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست کرے گا، محکمہ صحت ممکنہ سیلاب زدہ علاقوں میں طبی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے فلڈ میڈیکل کیمپ کے قیام ،ہسپتالوں میں جانوروں کے کاٹنے کی ویکسین وغیرہ پوری کرنے کے انتظامات کر یگا، اسی طرح باقی تمام محکموں کوحکم دیا گیا کہ گزشتہ سال جو علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے وہاں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔
Load/Hide Comments