گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے صنعتی ترقی نہایت اہم ہے ، گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ پر مشتمل گولڈن ٹرائی اینگل ملکی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے ، انڈسٹری کے فروغ کیلئے گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے اقدامات اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ چیمبر کے صدر عامر نعمان نے معز ز مہمان کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ کمشنر نے کہا کہ گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے زمین ایکوائر کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے ، گجرات کو اس شاہراہ سے منسلک کرنے کیلئے تاجر برادری تجاویز دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انتظامیہ شہباز پور روڈ اور پل کے منصوبے کے حوالے سے تاخیر سے آگاہ ہے ، بہت جلد وہ خود بھی دورہ کرکے منصوبے کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر اکانومی کا ہے ، مقامی صنعتکار عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلئے خود کو تیار رکھیں، صنعتی ترقی کیلئے چیمبر اور اکیڈمیا کا تعلق نہایت اہم ہے ، گجرات چیمبر صنعتی ترقی کیلئے یونیورسٹی آف گجرات جیسے تعلیمی ادارے کی ضلع میں موجودگی سے استفادہ کرے ایسی صورت میں طلبہ و طالبات انکے دست و بازو ثابت ہو نگے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments