لاہور: اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں آئندہ 6 روز میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
آج سے جمعرات کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد میں ابر کرم برسے گا، خیبر پختونخوا، ژوب ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کیلئے بھی خوشخبری سنا دی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔
موسلادھار بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments