وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی، اب ایک موبائل فون لانے والے کو بھی ٹیکس دینا پڑے گا۔
کسٹمز حکام نے قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف کیا ہے کہ فنانس بل لانے کے بعد اب ایک موبائل فون پر بھی ٹیکس دینا ہو گا۔
کسٹمز حکام نے قائمہ کمیٹی کو مزید بتایا کہ چاہے آپ ایک دن کے لیے ملک سے باہر جائیں، مگر واپسی پر نئے موبائل لانے پر کسٹم ڈیوٹی دینا ہوگی۔
کسٹمز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک فون لانے پر بھی اب ٹیکس دینا ہو گا، یکم جولائی سے اس کا نفاذ ہو چکا ہے۔
Load/Hide Comments