لاہور نان روٹی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

لاہور نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا، نرخ بڑھائے جانے سے سادہ روٹی 15 اور نان 20 روپے میں ملا کرے گا۔
جی ایس ٹی کے نفاذ سے 80 کلو آٹے کی بوری پر 550 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 3 روز تک آٹے کی بوری پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پیر سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا اور نرخ بڑھائے جانے سے سادہ روٹی 15 اور نان 20 روپے میں ملا کرے گا۔ نان روٹی میں اضافے کی خبر سنتے ہی عوام بھی پھٹ پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منہ سے روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں