ڈویژن بھر میں ممکنہ نقصان والے 77 علاقوں کی نشاندہی ، فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ چوکس ،ویٹرنری میڈیسن ، حفاظتی ٹیکہ جات اور فرسٹ ایڈ سامان بھی وافر مقدار موجود:ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر خلیل احمد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش ِ نظر ڈویژن بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے اورحساس علاقوں میں مویشیوں سے متعلق ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے 21ریپڈ رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ایسے تمام علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ان علاقوں میں موجود تمام مویشیوں کو سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت ِ حال کے نتیجہ میں بیماراور زخمی ہونے والے جانوروں کو فری فرسٹ ایڈ اور تمام ممکنہ طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈویژن بھر میں 77ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سیلاب سے نقصان متوقع ہے ۔ فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ چوکس ہے اور ویٹرنری میڈیسن ، حفاظتی ٹیکہ جات اور فرسٹ ایڈ سامان بھی وافر مقدار موجود ہے ۔
Load/Hide Comments