وزیرآباد میں کھلی کچہری ،لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے، مزید جان لیں

عوام کے مسائل حل کروانے کی کوشش جاری کھیں گے : خالد قریشی کا خطاب
وزیرآباد: موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع کی سطح پر کھلی کچہریاں لگاکر عوام کے مسائل حل کروانے کی کوشش جاری کھیں گے اورہرتحصیل میں جاکر انکی دہلیز پر ان کو ریلیف پہنچانے کو ممکن بنائینگے تا کہ لوگوں کو مختلف محکموں سے فوری فائدہ مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی گوجرانوالہ خالد قریشی نے اے سی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین ،رانا محمدجمیل،ڈاکٹر صفدر،ایس ایچ او توقیر ،ڈاکٹر لبنیٰ،ساجدہ پروین،محمدعمران ،تحصیلدار محمدارشد ،پی ایس او محمدآصف ،افتخاراحمد بٹ،خالد مغل،ملک شکیل احمد ،شہباز بخاری،مہر فیاض فیضی،مہر طاہر جاوید مٹھو،سی او شیراز اسلم ،ارشاد اﷲ چیمہ،رفیق نعیم ،اسحاق بھٹی،منظور حسین،منیر احمدنے بھی خطاب کیا۔کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگادیئے اور کہا کہ محکموں کے مختلف دفاتر میں انکی شنوائی نہیں ہوپاتی ہے اور کاموں کے لئے باربار چکر لگوائے جاتے ہیں ۔کھلی کچہری میں محکمہ ہیلتھ ،ایجوکیشن،بلدیہ اوردیگر محکموں کے افسر بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں سائلین اورخواتین نے بھی تحریری درخواستیں پیش کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں