حافظ آباد: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرنے کے احکامات، مزید جان لیں

ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی اور نا گہا نی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیں
حافظ آباد (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی اور نا گہا نی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے حفاظتی انتظامات مکمل کر لیں ،دریائے چناب میں کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چھ فلڈ ریلیف سنٹرز اور بارہ بوٹنگ پوائنٹس قائم کر د ئیے گئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں