شہباز شریف پر خورد برد کے الزامات بے بنیاد، نواز شریف کو رہا کیا جائے :غلام دستگیر

عمران خان اور معاون خصوصی شہزاد اکبر شوشہ چھوڑ کر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کیخلاف زلزلہ فنڈ میں خرد برد کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ،عمران خان اور ا نکے معاون خصوصی شہزاد اکبر نیا شوشہ چھوڑ کر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، 2005 میں آنیوالے زلزلہ کے دوران میاں شہبازشریف جلاوطن تھے ،سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے دس سال پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کی اور تعمیروترقی کیساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی کیلئے بھی مثالی اقدامات کئے ، قائد عوام نوازشریف اور انکی فیملی کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے اور انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قید کیا گیا۔ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حتساب عدالت کے جج کی برطرفی کے بعد قائد میاں نوازشریف کو فی الفور رہا کردینا چاہیے ،عمران خان کی قیادت میں ساری کابینہ جھوٹ اور الزامات کے سہارے چل رہی ہے ،حکمران میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے گھبراچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں