آفیسر زکلب کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، افسران کو ملنے والی سہولیات کے بارے میں جان لیں

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت گوجرانوالہ جم خانہ کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت گوجرانوالہ جم خانہ کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس، آفیسرز کلب کو اپ گریڈ کرنے کی مشترکہ طور پر منظوری دے دی گئی، کلب کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ عمارت کو مرحلہ واراپ گریڈ کیا جائے گا، حقیقی معنوں میں بہترین معیار کا جم خانہ بنایا جائے گا ۔ فیملی ریسٹورانٹ کی تعمیر( ڈائننگ ایریا،کچن ،رومز)، سوئمنگ پول کی اپ گریڈیشن، لینڈ سکیپنگ ، پارکنگ ایریا ، چار دیواری ، سکوش کورٹ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر پنجاب کے دیگر شہروں کے کلب اور جم خانہ کی طرز پر عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ ممبران کی سہولت کے لیے سپورٹس کی موجودہ سہولیات میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی اور گوجرانوالہ جم خانہ کا ملک کے اعلیٰ معیار کے دیگر جم خانہ سے الحاق کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکر ٹر ی سول آفیسرز کلب شاہد عباس جوتہ نے بتایا کہ ممبران کی تعداد تقریباََ 5سو ہے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز سول آفیسر کلب کے پاس موجود ہیں جنہیں موجودہ عمارت کی اپ گریڈیشن کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں