ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے روٹری انٹر نیشنل اور محکمہ صحت کے تعاون سے شالیمار ٹاؤن میں قائم کیے گئے حفاظتی ٹیکوں کے مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقعہ پر تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبہ میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات قابل تقلید اور قابل ستائش ہیں، پولیو کی روک تھام، حفاظتی ٹیکوں،پولیو مہمات کے لیے لاجسٹک سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے حفاظتی ٹیکوں کے نئے مرکز کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس کی بھر پور تشہیر کی جائے تا کہ قریبی علاقوں کے شہری اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بچوں کو بھر وقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوا سکیں۔انہوں نے ضلعی گورنر ساجد بھٹی سے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لیے ایڈز اور ایچ آئی وی کی محکمہ صحت اور سول سوسائٹی سے مل کر آگاہی مہم چلائی جائے اور اس سلسلہ میں سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے جہاں شہریوں کو مفت سکریننگ کی سہولیات میسر ہوں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments