میٹرک کے طالبعلم سخاوت عباس نے سر پر ڈنڈوں کے وار کرکے علی رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم فرار رورل ہیلتھ سنٹر رسول نگر کا ڈیو ٹی ڈاکٹر غائب ، لواحقین کا شدید احتجاج، خواتین کی سینہ کوبی ،لاش ورثا کے حوالے
علی پور چٹھہ،وزیر آ باد (نامہ نگار )نواحی قصبہ رسول نگر میں سگریٹ پینے کیلئے 10روپے نہ دینے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، دسویں جماعت کے طالبعلم کا ہمسایہ سے دس روپے کی خاطر ہونے والا تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا، طیش میں آ کر سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے نوجوان کی جان لے لی، ہسپتال کا عملہ غائب ہونے پر لواحقین کا شدید احتجاج، خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں ۔ نواحی قصبہ رسول نگر میں دربار بابا گلاب شاہ کے قریب سگریٹ پینے کیلئے علی رضا نے اپنے ہمسایہ سخاوت سے دس روپے ادھار مانگے ، انکار پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا ،طیش میں آ کر سخاوت عباس نے ڈنڈوں کے وار کر کے علی رضا کو شدید زخمی کر دیا، زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر رسول نگر منتقل کیا گیا مگر ڈیوٹی ڈاکٹر غائب تھا ۔ علی رضا 20 منٹ بعد جان کی بازی ہار گیا، مقتول کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر کے عملہ اور ڈاکٹر کیخلاف شدید نعر ے بازی کی ۔ ملزم سخاوت فرار ہو گیا، ملزم دسویں کلاس کا سٹوڈنٹ بتایا جاتاہے ، مقتول کے بھائی نے بتایا کہ دس روپے کی خاطر اس کے بھائی کو ناحق قتل کیا گیا ہے ،لا ش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ،مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments