پہلوانوں کے شہر میں بھی غیر معیاری مکھن , پنیر , گھی کی فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی خاموش

فوڈ اتھارٹی صورتحال پر خاموش تماشائی بن گئی ،ایک سال گزرنے کے بعد سیمپلنگ مہم بھی شروع نہ ہوسکی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن بھر میں غیر معیاری مکھن، پنیر، دیسی گھی کی فروخت کا سلسلہ شروع ، دیسی گھی ،بٹر ، پنیر کے نام پر جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئی ایک سال گزرنے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیمپلنگ مہم بھی شروع نہ ہوسکی بازاروں ،مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹروں میں غیر معیاری دیسی گھی ،مکھن وغیرہ کی شکایات پر فوڈ اتھارٹی نے کارروائی شروع کرنے کا دعویٰ کیا تھا کہ دیسی گھی، بٹر اور چیز کے نام پر جعلی اور ملاوٹ زدہ اشیا کی فروخت پر ان کے تجزیے کے بعد کسی بھی قسم کی ملاوٹ ثابت ہونے پر متعلقہ کمپنی سیل، مارکیٹ سے تمام مال اٹھا کر تلف کیا جائے گا مکھن، پنیر، چیز جیسی اشیا زیادہ تر بچوں کی خوراک میں استعمال ہوتی ہیں مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ۔

پہلوانوں کے شہر میں بھی غیر معیاری مکھن , پنیر , گھی کی فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی خاموش” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں