گوجرانوالہ: ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،منشیات فروشوں کو جیل میں ڈالیں گے اور نشہ کے مریضوں کا علاج کرایا جائیگا ، پولیس ، صحافیوں اورعوام کے تعاون سے معاشرتی اور اخلاقی برائیوں کے خلاف جنگ تیز کریگی ۔ہفتہ انسداد منشیات کے سلسلہ میں ڈسکہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جو خاندانوں کی بربادی کا کی طرف گامزن کرتا ہے اسلام واحد مذہب ہے جس نے نشہ کو حرام قرار دیا جبکہ دیگر مذاہب میں بھی اس کو پسند نہیں کیا گیا،اس کے باو جود اگر گلی گلی نشہ آور اشیا فروخت ہوں گی تو یہ پولیس کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، منشیات کے خاتمہ کیلئے مہم کی خود نگرانی کرونگا، پولیس بلا امتیاز منشیات فروشوں کو پکڑ کر انجام تک پہنچائے گی اور وکلا سے گزارش ہے کہ وہ بڑے منشیات فروشوں کے کیس نہ لیں جبکہ ہم منشیات کے عادی افراد پر مقدمات ہی نہیں بلکہ انہیں علاج کے ذریعے مفید شہری بنائینگے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments