تجاوزات کیخلاف آپریشن ،4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاگیا، دکانداروں کو سامان باہر رکھنے کا حکم

آپریشن جی ٹی روڈپرکیاگیا،دکاندار باہرسامان نہ رکھیں :سپر یٹنڈ نٹ ریگو لیشن برانچ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن امجد علی ڈھلوں کی ہدایت پر ایم او آر خرم شہزاد وڑائچ کی زیر نگرانی سپر یٹنڈ نٹ ریگو لیشن برانچ چودھری فر زند علی گجرنے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے روڈ کوبلاک رکھنے پر 1بگھی سمیت 4ٹرک سامان قبضہ میں لیکر تجاوزات مافیا کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی،اس موقع پر چو دھری فرزند علی گجر نے جی ٹی روڈ پر تمام غیر قانونی قبضہ مافیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جی ٹی روڈ کی ٹریفک کی روانی میں خلل نہ ڈالیں اور روڈپر اپنی د کانوں کے باہر سامان نہ رکھیں ورنہ ان کاسامان اٹھا لیاجائیگااورپھرواپس بھی نہیں کیاجائیگا،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ،رحمت علی انصاری اوردیگر عملہ نے بھی حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں