گوجرانوالہ میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جرمانے

کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ، احمد نگرچٹھہ روڈ پر بشیر فلنگ سٹیشن کو اوگرا کی نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت اور پیمانے میں کمی پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے گارڈن ٹاؤن میں سٹور اورچنداقلعہ میں2پٹرول پمپس کو 60ہزارروپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔
دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے اوور چارجنگ پر پٹرول پمپس کو ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا ۔ اٹک پمپ احمد نگر روڈ فرقان کو10 ہزار،آسکر پمپس منتظر اور شبیر کو 20اور 10ہزار،پی ایس او عمران کو 20ہزار اور جٹ پٹرولیم محمدایوب کو 20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں