چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل نے اپنی مدد آپ کے آپریشن تھیٹرزکی تعمیرکااعلان کیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے مزید 4آپریشن تھیٹر ز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس سے مریضوں کو آپریشن کیلئے ایک ،ایک سال سے زائد کا ٹائم دینے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت خالد عزیز لون اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خالد عزیز لون نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال میں مزید 4 آپریشن تھیٹرز تعمیر کرنے کا اعلان کیا جس پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میڈیکل کالج ڈاکٹر فضل الرحمان نے بتایا کہ سول ہسپتال میں آپریشن تھیٹر ز کی کمی کے سبب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے اور چھ ماہ سے ایک سال کی تاخیر سے مریضوں کے آپریشن ہورہے ہیں ۔
Load/Hide Comments