89کلومیٹر کی موٹروے 4فیز پر مشتمل ہوگی،سفر 50منٹ میں طے ہوگا
ڈسکہ: ایس ایل ایم سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے منصوبہ کاکام تقریباً 70فیصد مکمل ہو گیا ، سیالکوٹ سے لاہور تک کا سفر گھنٹوں سے کم ہو کر50منٹ میں طے ہو گا، 89کلومیٹر کی موٹروے 4فیز پر مشتمل ہوگی جس پر43ارب 84کروڑ 70لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔سیالکوٹ سے لاہور رنگ روڈ اور لاہور ایسٹم بائی پاس کیلئے مشاورت بھی کی گئی جس میں کالا شاہ کاکو تا مریدکے 21کلومیٹر ، مرید کے تا نارووال 25کلومیٹر ،نارووال تا پسرور 21کلومیٹر پر کام جاری ہے ۔سیالکوٹ تا لاہور موٹروے میں 7انٹر چینج ، 8فلائی اوور، 40برج اور 70 انڈرپاس ہوں گے ،اسلام آباد موٹر وے (M-2) اور گرینڈ ٹرنک روڈ (N-5) سے کالا شاہ کاکو کے قریب لاہور لنک روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ کالاشاہ کاکو انٹر چینج N-5،مریدکے نارووال انٹر چینج نزد واہنڈو ، پسرور انٹر چینج نزد دھیدووالی ،ڈسکہ سیالکوٹ روڈ انٹر چینج نزد راجوکے ، سمبڑیال انٹر چینج نزد ساہووالہ ، گوجرانوالہ انٹر چینج نزد دھرم کوٹ دئیے گئے ہیں،یہ منصوبہ موسم برسات کی وجہ سے چند ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے
Load/Hide Comments