سمارٹ کارڈز کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری نہ ہوسکیں,4لاکھ گاڑی مالکان رُل گئے

ڈی جی ایکسائز ان بکس کمپنی کے نمائندوں پر برہم، کنٹریکٹ ختم کرنیکی وارننگ، ڈیڈ لاک ختم نہ کیاتو شوکاز جاری کرینگے ، ڈی جی ایکسائز مدثر ملک
گوجرانوالہ ، لاہور(سٹاف رپورٹر، اپنے اکنامک رپورٹر سے ) سمارٹ کارڈز کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری نہ ہونے سے پنجاب میں 4لاکھ گاڑی مالک رُل گئے ۔ محکمہ ایکسائز کی غفلت 6ماہ سے 4لاکھ گاڑیوں کے مالکوں کوسمارٹ کارڈز اورکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کرنے میں ناکام ہوگئے ۔محکمہ ایکسائز نے نمبرپلیٹس اور سمارٹ کارڈ کی مد میں 8کروڑ65لاکھ روپے وصول کررکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گزشتہ 6ماہ کے دوران 4لاکھ گاڑیوں مالکوں سے کمپیوٹرائزڈ نمبرپلیٹس کی مد میں 6کروڑ روپے جبکہ سمارٹ کارڈ کی مد میں 2کروڑ 65لاکھ روپے ایڈوانس وصول کررکھے ہیں ، سمارٹ کارڈ زکی عدم فراہمی پر ڈی جی ایکسائز ان بکس کمپنی کے نمائندوں پر برہم ہوگئے ۔ ڈی جی ایکسائز نے ان بکس کمپنی کو سمارٹ کارڈ کی جلد از جلد فراہمی نہ کرنے پر کنٹریکٹ ختم کرنے کی وارننگ دے دی ۔ بروقت سمارٹ کارڈ اگر فراہم نہ کیے گئے تو کنٹریکٹ بھی ختم کردینگے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ڈی جی آفس میں سمارٹ کارڈ تیار کرنے والی مشین بھی خراب رہنے لگی ۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب مدثر ریاض ملک کے مطابق ان بکس کمپنی نے سمارٹ کارڈ کا ڈیڈ لاک ختم نہ کیا تو شوکاز نوٹس جاری کریں گے اور ان کا سارا سامان ڈی جی ایکسائز آفس سے نکال دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں