ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے صحافی خرم شہزاد بھی موجود، کونسے اہم سوال پوچھے؟ تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 92 نیوز کے واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں انٹرنیشل خرم شہزاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات اور اہم پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی موقف کو انتہائی اچھے طریقے سے پیش کیا۔

خرم شہزاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو سوالات کئے

انہوں نے سوال کیا کہ بلوچستان میں انڈیا کے نان اسٹیٹ ایکٹرز کی مداخلت اور تخریب کاری جاری ہے، انڈیا پر الزام ہے کہ وہ اپنے لوگ وہاں بھجواتا ہے جوکہ حالات کی خرابی کا باعث ہیں، امریکہ اس سلسلے میں کیا کردار ادا کرسکتا ہے؟ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہی الزام انڈیا والے پاکستان پر لگاتے ہیں کہ پاکستان اپنے بندے ان کے ملک بھجواکر دہشت گردی کرواتا ہے، اس لئے امریکی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت اور صلح کی کوششیں ہونی چاہیں۔

خرم شہزاد گوجرانوالہ سے تعلق رکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ ان دنوں 92 نیوز کے امریکہ میں بیوروچیف ہیں۔ خرم کے بڑے بھائی احتشام احمد شامی گوجرانوالہ میں آپ نیوز کے بیوروچیف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں