پرائیویٹ ٹینڈرز کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں کئی گنا مہنگی، مزید تفصیلات جان لیں

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر ہی دالوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا
کراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر ہی دالوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی سرکاری ریٹ لسٹ اور قیمت فروخت میں نمایاں فرق پایا جارہا ہے ۔ دال مسور کی سرکاری قیمت 100 مقرر ہے جبکہ130 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ، دال مونگ دھلی کی مقرر کردہ قیمت 105 روپے تھی مگر انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹینڈر کرنے کے بعد قیمت 185 روپے ہوگئی۔اسی طرح کالے چنے کا ریٹ 105 روپے تھا جو کہ اب 128 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں