لاہور: دریائے چناب اور جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی طرف سے جاری کی جانے والی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب اور جہلم کے کیچ منٹ ایریاز میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے پیش نظر دونوں دریاؤں میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان شدید سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ دریائے سندھ اور دریائے کابل میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ وارننگ کے مطابق دریائے راوی کے ملحقہ نالوں میں بھی سیلابی ریلے متوقع ہیں۔
Load/Hide Comments