6کروڑ 85لاکھ روپے کی لاگت سے 18ماہ میں مکمل کیا جانا تھا
نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر )قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی عمارت 3 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی ۔ چھ کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی لاگت سے نوشہرہ ورکاں میں تعمیر کیا جانیوالے سکول کا سنگ بنیاد مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اور اس وقت کے کمشنر شمائل احمد خواجہ نے اپریل 2016 میں رکھا تھا۔ سکول کا گرلز اور بوائز ونگ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے تین سال میں بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نامکمل بلڈنگ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستقبل کے معماروں کو ان کا بنیادی حق مل سکے ۔
Load/Hide Comments