8 سالہ آ منہ نے بھاگ کرجان بچائی،شہریوں نے تھانہ رنگپورہ پہنچا دیا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مالکن نے کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ، ملازمہ نے بھاگ کرجان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رنگ پورہ میں مالکن کے ہاتھوں مبینہ طور پر ظلم کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آمنہ کو شہریوں نے تھانہ رنگپورہ پہنچا دیا۔ متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ مالکان دو سال سے اس کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بچی کے مطابق اس کی مالکن اکثر باندھ کر بیٹ اور ڈنڈوں سے تشدد کرتی تھی۔پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن صائمہ کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے خاوند شیراز کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس کی مدعیت میں مالکان پر مقدمہ درج کرلیاجائے گا۔
Load/Hide Comments