واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر کا دورہ ،کوڑا دان رکھوانے کی ہدایت
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کچہری کی عدالتوں اور وکلا کے چیمبرز کی سکیورٹی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کے علاوہ شہریوں کیلئے احاطہ کچہری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا ، کچہری کے نواح میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بلال حیدر نے ایڈیشنل سیشن جج زاہد محمو د غزنوی اور صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودھری محمد رضا طورکے ہمراہ سول کورٹس اورو کلا چیمبرز کے معائنہ کے دوران کہی۔اس موقع پر سیکرٹری ملک محمد شبیر، اے ڈی سی جنرل میاں رفیق احسن ، اے سی احمد سعید منج اورڈی ایس پی ٹریفک مظہر فریدبھی موجود تھے ۔ ڈی سی نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر موجو دمتعلقہ حکام کو ضلع کچہری میں کوڑا دان رکھوانے اور پودے لگانے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں ڈی سی نے ماڈل رجسٹریشن برانچ کا بھی دورہ کیا ۔
Load/Hide Comments