گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے دریاؤں سے بڑا سیلابی ریلا آج گزرنے کا امکان ہے جس پر انتظامیہ اورحکومتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں ،دریائے چناب میں پانی کی سطح آج سے بڑھنا شروع ہوگی جبکہ پنجا ب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کی فلڈ وارننگ کے پیش نظر انتظامی افسروں نے دریاؤں اور گردونواح کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ،میڈیکل اور حفاظتی کیمپ بھی لگادیئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق دریائے چناب کے کناروں پرآباد 100سے زائد دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی 89 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، رات کو ایک لاکھ کیوسک ہوگا، ہیڈخانکی میں پانی 65 ہزار کیوسک، ہیڈ قادر آباد پر38 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ،دریائے چناب میں تریموں کے مقام پر پانی 35 ہزار کیوسک، پنجند کے مقام پر 12500 کیوسک ریکارڈ ہوا ،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی سطح 27 ہزار500 کیوسک تک پہنچ گئی، نالہ پلکھو ، ایک ، بسنتر، بئیں اورنالہ ڈیک میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کی ہے کہ ان نالوں میں 27جولائی کو ہائی فلڈ ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments