ٹیکس وصولی میں آسانی کیلئے کوشاں ہیں: چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو

بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے :غضنفر حسین
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو غضنفر حسین نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ٹیکس کے حوالے سے جو تحفظات ہیں انہیں فوری دور کر کے ٹیکس وصولی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پیچیدگیوں کی وجہ سے بزنس کمیونٹی پریشانی سے دوچار ہے اور اس کا علم حکومت کو بھی ہے ۔ٹیکس گزاروں کو جتنی سہولیات دی جائیں گی ملکی معیشت کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔موجودہ ٹیکس پالیسی کے متعلق بزنس کمیونٹی کے جو تحفظات ہیں انہیں دور کرنے کیلئے آج کے سیمینار کو منعقد کیا گیا ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہر وقت آپ کیلئے کھلے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے اراکین کو نئی ٹیکس پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا جبکہ اس کی صدار ت چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کی ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر ،نائب صدر مصطفی شکیل ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور شیخ محمد شکیل ،نواز احمد باجوہ کے علاوہ مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،چیمبر عہدیداروں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن شناختی کارڈکی شرط اور دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے بزنس کمیونٹی ابہام کا شکار ہے ۔ آج کی میٹنگ بزنس کمیونٹی اورآر ٹی اوگوجرانوالہ کے مابین باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں