چیونگم سے غبارہ بنا کر ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے شہری نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چیونگم سے غبارہ بنا کر ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے شہری نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں چیونگم سے غبارہ بنانے کی ورلڈ چیمپئن شپ میں سمبڑیال کے گاؤں جیٹھی کے سے تعلق رکھنے والے 48سالہ ملک ظہیر حسین نے 28انچ کا غبارہ بنا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔اہل گاؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں سے پہلے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس اور اب ملک ظہیر نے ملک کا نام روشن کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔
Load/Hide Comments