بالاکوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ، نالوں میں طغیانی، ہزاروں سیاح محصور، تفصیلات جان لیں

بالاکوٹ کے علاقے جلکھڈ میں لینڈ سلائیڈ نگ اور نالوں میں طغیانی سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، جنہں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔بالا کوٹ کے علاقے ناران اور جل کھڈ میں لینڈسلائیڈ نگ ہوئی اور نالوں میں طغیانی بھی آگئی جس سے سڑک پر پانی آگیا اور سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔ رات سے صبح ہوگئی لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔

ناران روڈ پر سیاحوں کو پھنسے کئی گھنٹے ہوگئے انہیں غذائی قلت کا سامنا ہے، گاڑیوں میں پٹرول بھی کم رہ گیا۔ سیاحوں نے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔ پانی کی رفتار تیز ہونے کے باعث امدادی کاموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے بتایا کہ جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے ریسکیو کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے ہیلی کاپٹر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں