پی ایچ اےکا26کروڑ70 لاکھ روپےکابجٹ منظور، شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کا عزم

4کروڑ 78لاکھ روپے ترقیاتی کاموں ، 23کروڑ 29لاکھ روپے غیر ترقیاتی کاموں کیلئے مختص:چیئرمین ایس اے حمیدکی زیرصدارت بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 14ویں اجلا س میں رواں مالی سال کیلئے 26کروڑ70 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں مالی سال 2019,20کیلئے 267ملین کے بجٹ کی منظوری دی گئی جس میں 4کروڑ 78لاکھ روپے ترقیاتی کاموں جبکہ 23کروڑ 29لاکھ روپے غیر ترقیاتی کاموں کیلئے رکھے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمدایوب خان نے بجٹ اور دیگر محکمانہ امور پر بورڈ ممبران کو تفصیل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خالد عمر قریشی ، نمائندہ کمشنر تنویر یٰسین اے سی جی،نمائندہ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید پرویز ایکسیئن ہاؤسنگ،صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس، عمران یوسف ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے ،نمائندہ کارپوریشن زاہد شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ فوزیہ زریں، وائس چیئرمین چودھری علی شبیر مہراور پی ایچ اے کے افسر موجود تھے ، چیئرمین ایس ا ے حمید ایڈووکیٹ نے ممبران بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2018 میں چارج سنبھالنے سے لیکر جون 2019 تک کے 9ماہ میں پھولوں کی کامیاب نمائش، پارکوں ،گرین بیلٹس کی بحالی ، تزئین آرائش، پٹرول اور دیگر محکمانہ امور پر صرف 76لاکھ روپے کے اخراجاتکئے گئے جبکہ سابقہ ن لیگی حکومت کے 2017,18 کے نو ماہ میں 6کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے تھے ، اس طرح ہم نے سوا پانچ کروڑ روپے کی بچت کر کے محکمہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرنگ کنٹریکٹر ز سے کروڑوں روپے کے واجبات کی ر یکوری کی گئی ۔پی ایچ اے کیلئے حکومت پنجا ب سے بھی 6کروڑ کی گرانٹ منظور کروا کر محکمہ کو مالی بحران سے نجات دلائی۔ ایس ا ے حمید ایڈووکیٹ نے بورڈممبران کو بتایا کہ پی ایچ اے کی آمدنی کے بنیادی جزو ماڈل ٹاؤن فن لینڈ اور آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ٹھیکوں کو محکمہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے 8کروڑ روپے کی بولی میں نیلام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کو سر سبز و شاداب بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں