بچے کااغواوقتل : 2مجرموں کو چار چار مرتبہ سزائے موت، مکمل تفصیلات جان لیں

جائیداد ضبط ،مجرموں قاسم اور فیصل کو4 لاکھ معاوضہ ،6لاکھ جرمانہ ادائیگی کاحکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) خصو صی عدالت نے 13 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے دو مجرموں کو چار چار مرتبہ سزائے موت اور جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا ۔ مجرموں کو مجموعی طور پر چار لاکھ معاوضہ اور 6 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ سے 13 سالہ حنظلہ کے اغوا برائے تاوان اور قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید علی عمران کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس میں فاضل جج نے مجرموں محمد قاسم اور فیصل کو مختلف دفعات کے تحت چار چار دفعہ سزائے موت اور جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو چار لاکھ معاوضہ مقتول کے شرعی ورثا کو ادا کرنے اور 6 لاکھ جر مانہ کا بھی حکم دیا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر دونوں کو مزید قید بھگتنا ہو گی ۔ تھانہ گرجاکھ میں ملزموں کے خلاف 20 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں