سول ہسپتال روڈ کی ایمرجنسی بنیادوں پرتعمیر نہ کی گئی تو متعلقہ سڑک پر موجود سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکس،لیبارٹریزاور میڈیکل سٹورز کو احتجاجاً بند کر دیا جائے گا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سول ہسپتال روڈ کی ایمرجنسی بنیادوں پرتعمیر نہ کی گئی تو متعلقہ سڑک پر موجود سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں ،کلینکس،لیبارٹریزاور میڈیکل سٹورز کو احتجاجاً بند کر دیا جائے گا ،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈاکٹر میاں زاہد محمودنے کہا کہ بے حسی اور لا پرواہی کی انتہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر کی سب سے اہم اور مصروف ترین سڑ ک کو پچھلے دو ماہ سے سیوریج لائن بچھانے کے لئے کھود کر اُسکی مرمت کروانا بھول گئی ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے درخواست ہے کہ خدارا عوام پر ترس کھائیں اورسڑک کی تعمیرفوری کروائیں ۔
Load/Hide Comments