علی پورچٹھہ قلعہ دیدارسنگھ، 8ہاؤسنگ سوسائٹزاور لینڈ سب ڈویژنز کےدفاتر سیل اور مسمار کردیے گئے

ضلع بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے آپریشن جاری ر ہے گا:جی ڈی اے حکام
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جی ڈی اے کے انفورسمنٹ ونگ نے غیر قانونی میگا ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرکے علی پورچٹھہ اور قلعہ دیدار سنگھ میں 8 ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے دفاتر سیل اور متعدد کو مسمار کر دیا،جن سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کی گئی وہاں غیر قانونی تعمیرات اور پلاٹس کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل شوکت محمود اور چیئرمین جی ڈی اے عامر رحمن کی ہدایت پر ڈائریکٹر انفورسمنٹ،سٹیٹ آفیسر مرزا بابر،بلڈنگ انسپکٹر عبدالرحمن اور شکیل پر مشتمل ٹیم نے عملہ کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے دفاتر اور شاہراہوں کو مسمار کر دیا۔جی ڈی اے کے افسروں کاکہناتھاکہ ضلع بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف بلا تفریق اور بغیر کسی دباؤ کے آپریشن جاری ر ہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں