وزیرآباد میں سیلاب کا جائزہ لینے کیلئے نالہ پلکھو،لویری والا بند سمیت مختلف مقامات پرگئیں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے بارش کے بعد شہر کا ہنگامی دورہ کیااور مختلف شاہراؤں اور نشیبی علاقوں میں واسا حکام کی طرف سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور واسا حکام کو نشیبی علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے احکامات جاری کئے ، ڈپٹی کمشنر نے وزیر آباد میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نالہ پلکھو،لویری والا بند، الیگزینڈریا پُل ریلوے ،خانکی بیراج سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور نقصانات سے بچاؤ کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد اور محکمہ انہار کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب الیگزینڈریا پُل کے مقام پر پانی کا لیول 76ہزار کیوسک ہے اور ملحقہ علاقوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر بھی سیلاب کی صورتحال نارمل ہے ۔
Load/Hide Comments