عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری

ایس پی صدرڈویژن نے مسائل سنے ،موقع پر موجودافسروں کوحل کیلئے احکامات
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس پی صدر ڈویژن آصف امین اعوان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پرموجود ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ۔ ایس پی صدر ڈویژن نے دو یوم کے اندر موصولہ درخواستوں کی پراگرس رپورٹس بھی سی پی او آفس بھجوانے کی ہدایت کی ۔ مقدمات کے فوری اندراج کے احکامات کے ساتھ ساتھ التوا کے شکار مقدمات کو فوری حل کرنے کے لیے مجاز افسروں کو ہدایات کیں ۔ ایس پی صدر ڈویژن آصف امین اعوا ن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا ، شائستگی سے اُن کے مسائل دریافت کرکے فوری میرٹ پر انصاف کی فراہم کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں