کنگنی والا بائی پاس سے نگار پھاٹک تک جی ٹی روڈ کی تعمیر کی تحقیقات کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جی ٹی روڈپر سائیڈ نالہ اور سڑک کی تعمیر کے قواعد وضوابط کے برعکس کام کروانے پر ایکسین اور ایس ڈی او ہائی وے کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کنگنی والا بائی پاس سے نگار پھاٹک تک جی ٹی روڈ کی تعمیر کی تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔درخواست شاہین آباد کے رہائشی شاہد صدیق نے دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں