گوجرانوالہ میں ای لائبریری کا قیام خوش آئند :طارق محمود مغل

اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے گوجرانوالہ میں ای لائبریری کا قیام خوش آئند ہے
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے گوجرانوالہ میں ای لائبریری کا قیام خوش آئند ہے ،طالب علموں کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی ذوق رکھنے والا ہر شہری ای لائبریری کی ممبرشپ حاصل کرکے معیاری کتب اورانٹرنیٹ جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکتا ہے ، حکومت کے اس تعلیم دوست اقدام پر تعلیمی حلقے انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار صدر جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز طارق محمود مغل،جنرل سیکرٹری حافظ عمران یعقوب،حافظ سلیم کھوکھر،آصف اقبال بٹ نے ای لائبریری جناح سٹیڈیم کے وزٹ کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں