یوسی 25کے جنرل کونسلرکو بیوی اوربیٹے نے قتل کروایا:اجرتی قاتل کے لرزہ خیز انکشافات جان لیں

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 7ماہ قبل قتل ہونے والے جنرل کونسلر کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل عمر ارشد ساکن متہ ورکاں کو گرفتار کر لیا گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 7ماہ قبل قتل ہونے والے جنرل کونسلر کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل عمر ارشد ساکن متہ ورکاں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ جنرل کونسلر کو اس کے گھر والوں نے قتل کروایا تھا ۔ یونین کونسل 25کے جنرل کونسلر فخر الدین علی احمد بابر کو چار نامعلوم ملزموں نے صدیق اکبر روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا کہ جنرل کونسلر کو اس کی بیوی اور بیٹے کے کہنے پر قتل کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں