مقتولین کے ورثاکو5،5لاکھ ہرجانہ دینے کابھی حکم ،4ملزموں کوبری کردیاگیا
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )عدالت نے دوہرے قتل کیس میں ملوث 2ملزموں کو سزائے موت اور 2کو عمر قید کا حکم سنادیا۔ ایڈیشنل سیشن جج گجرات /سپیشل جج ماڈل کورٹ امیر مختار گوندل نے تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کے علاقہ کلا چور کے رہائشی رضوان اشرف اور اسکے چچا محمد ریاض کے قتل میں ملوث ملزموں فلک شیر اور شاہد القمر کو سزائے موت اور ملزموں محمد سبطین اعظم (پولیس ملازم)اور عمران عرف امان اﷲ کو عمر قید و5,5لاکھ روپے ہرجانہ مقتولین کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔جبکہ ملزموں مختار احمد،ظہیر احمد جاوید،محمد اعظم اور نبیل رضا کو عدم ثبوت پر بری کردیا اور ملزم عرفان یونس تاحال اشتہاری ہے ۔
Load/Hide Comments